بلوچستان حکومت نے بارکھان واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی

واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو

مری قبائل نے سانحہ بارکھان میں مارے گئے افراد کی لاشوں کے ساتھ دھرنا دیا ہوا ہے ( فوٹو: اسکرین گریب)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے بارکھان واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔

جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی لورالائی ڈویژن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ شامل ہے۔


پانچ رکنی جے آئی ٹی 30 دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی، ٹیم کسی کو بھی اپنا ممبر نامزد کرسکتی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ہم نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے سے قبل تمام کمشنرز کو نجی جیلوں سے متعلق مفصل رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی تھی، کمشنرز نے کہیں بھی کسی قسم کی نجی جیل کی نشاندہی نہیں کی تھی۔
Load Next Story