پی ڈی ایم کے دباؤ پر پیپلزپارٹی کا بھی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ذرائع


February 22, 2023
(فوٹو : فائل)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم / حکومتی اتحاد) کے دباؤ پر پاکستان پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن سے دستبردار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی، جس کے تحت آج تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مشاورت کے بعد الیکشن سے دستبرداری کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن اگلے ماہ ہونے ہیں، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جبکہ حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی نے ضنمی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور مشاورت کے بعد پی ڈی ایم قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امیدواروں اور پارٹی قائدین کی مشاورت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کو تسلیم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی پر الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا پریشر بڑھنے ڈالا گیا، جس پر وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن لڑنے یا بائیکاٹ کیلئے مشاورتی اجلاس بلوایا اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

قائم مقام صدر پنجاب نے تصدیق کی کہ پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار اج الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، سابق اجلاس میں بعض پارٹی رہنماوں نے ضمنی الیکش نہ لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں