عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ مختلف حصوں کی تلاشی

چھاپے کے دوران خواتین اہلکار بھی موجود، گھر کو جانے والے تمام راستے سیل


ویب ڈیسک February 21, 2023
فوٹو: فائل

بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کے کوئٹہ میں موجود گھر پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے پٹیل باغ میں عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے بارکھان واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر پر تلاشی کا عمل جاری ہے اور پولیس کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کے گھر پر خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے اور رہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔