ویمنز ٹی20 ورلڈکپ انگلینڈ نے پاکستان کو 114رنز سے روند دیا

انگلینڈ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 200 کا مجموعہ ترتیب دینے والی پہلی ٹیم بن گئی


Sports Desk February 22, 2023
گرین شرٹس 9 وکٹ پر 99 رنز بناسکی۔ فوٹو: اے ایف پی/ گیٹی امیجز

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 114 رنز سے روند دیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم نے ریکارڈ 213 کا مجموعہ ترتیب دے کر ریکارڈ 114 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

انگلینڈ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 200 کا مجموعہ ترتیب دینے والی پہلی ٹیم بن گئی، اسکوائیر برنٹ نے 40 گیندوں پر 81 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی، ڈینی وائٹ 59 اور ایمی جونز 47 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 213 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20؛ ندا ڈار نے انیسہ محمد اور میگن شٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، گرین شرٹس 9 وکٹ پر 99 رنز بناسکیں،طوبی حسن 28 ، فاطمہ ثنا 16 ناٹ آؤٹ ، سدرہ امین 12 اور ندا ڈار 11 رنز بناکر نمایاں رہیں، چارلی ڈین اور نٹالی اسکوایئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں