کسانوں کی اربوں روپے کی نادہندہ شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع
کسانوں کے 8 ارب 42 کروڑ روپے ادا نہ کرنے والی 6 شوگرملز کو نوٹسز جاری کردیے گئے
محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
کسانوں کے 8 ارب 42 کروڑ روپے ادا نہ کرنے والی 6 شوگر ملز کو نونسز جاری کردیے گئے ۔ 8 ارب 42 کروڑ کی نادہندہ شوگر ملز کو کین کمشنر پنجاب نے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیے۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق سب سے بڑی نادہندہ رحیم یار خان شوگر ملز نکلی ، جس نے کسانوں کے 3 ارب 92 کروڑ ادا کرنے ہیں۔ کنجوانی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف 83 کروڑ کا نوٹس جاری کیا گیا۔رحمان حاجرہ شوگر مل کے خلاف ایک ارب 58 کروڑ ،مدینہ شوگر مل کے خلاف 95 کروڑ روپئے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
آدم شوگر مل کے خلاف 30 کروڑ روپے،اشرف شوگر مل کے خلاف 84 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے اس حوالے سے کہا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس حوالے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔