پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانیوالا افغان مسافر گرفتار
افغان شخص سوالات پر حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، موبائل سے افغانستان کے نمبر اور تصاویر برآمد
پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، جو ملازمت کے لیے سعودی عرب جا رہا تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ محمد شریف نامی افغان مسافر پرواز نمبر PA170 سے سعودی عرب جا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لیے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا جب کہ دوران تفتیش مسافر امیگریشن کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔
افغان مسافر کے موبائل میں افغانستان کے متعدد فون نمبرز بھی ملے، جب کہ موبائل سےشناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں، جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔
بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔