کینیڈا و امریکا کے فضائی سفر پر ڈھائی لاکھ روپے ڈیوٹی عائد

اطلاق فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر ہوگا،یورپ کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے دینا ہونگے


Numainda Express February 22, 2023
فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلیے بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو۔ فوٹو: فائل

کینیڈا و امریکا کے فضائی سفر پر ڈھائی لاکھ روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔

ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے مطابق کینیڈا اور امریکا کیلیے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزاراور یورپ کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔ فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلیے ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں