صارفین کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل ، مئی اور جون کے لیے ہوگا


ویب ڈیسک February 22, 2023
بجلی کمپنیوں نے 17 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے:فوٹو:فائل

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 50 پیسے قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں 17 ارب 19 کروڑ80 لاکھ روپے کی وصولیوں کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی ہے۔ فیسکو نے صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے جبکہ میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔

چئیر مین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں درخواست کی سماعت میں نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ 50 پیسے بنے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل، مئی اور جون کے لئے ہوگا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں پر 3.08پیسے کی سہ ماہی ایڈجسمنٹ وصول کی جا رہی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے مارچ، اپریل اور مئی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |