پختونخوا پولیس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

صوبے میں گریڈ 17 سے 20 تک کے 32 پولیس افسران کی تعیناتیاں تبدیل کردی گئیں

(فوٹو فائل)

خیبر پختونخوا میں گریڈ 17 سے 20 تک 32 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہارون رشید ایس ایس پی آپریشنز پشاور تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ ڈی آئی ملاکنڈ مردان سجاد خان کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ناصر محمود ستی ڈی آئی جی ملاکنڈ، عبد الغفور آفریدی ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان ، شیر اکبر خان ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ثاقب بشیر میمن ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ خیبرپختونخوا تعینات کیے گئے ہیں۔


علاوہ ازیں نجیب الرحمان بھگوی ڈی پی او مردان، ایس ایس پی ٹریفک صاحبزادہ عمر عباس ڈی پی او کوہاٹ، قمر حیات مانسہرہ ٹریننگ اسکول سے ایس ایس پی ٹریفک پشاور، عائشہ گل کو ایس ایس پی کوآرڈنیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی خدمات سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ ڈی پی او لکی مروت ضیا الدین کو ڈی پی او بنوں تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ڈی پی او بنوں محمد اقبال کی خدمات سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہیں اور فرحان خان کو ڈی پی او بونیر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او بونیر محمد عمران کی خدمات بھی سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئی ہیں۔
Load Next Story