خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ پر مریضوں کے مفت آرتھوپیڈک آپریشنز بند

ڈالر کی وجہ سے سامان مہنگا ہونے سے اخراجات بڑھ گئے، پیکیج کی نظرثانی کررہے ہیں، ترجمان اسپتال


ویب ڈیسک February 22, 2023
(فوٹو فائل)

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مریضوں کے مفت آرتھوپیڈک آپریشنز بند کردیے گئے۔

آرتھوپیڈک آپریشنز ایک ماہ سے بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا سامنا ہے جب کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آرتھوپیڈک آپریشن کے سلسلے میں مریض باہر سے مہنگے داموں سامان لانے پر مجبور ہیں۔

اسپتال ترجمان کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے ساتھ آرتھوپیڈک آپریشن کے پیکیج کی نظرثانی کے لیے معاملہ اٹھایا ہوا ہے۔ ابتدائی ڈرافٹ صحت سہولت پروگرام سے مل گیا ہے، جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مہنگائی و ڈالرز کے باعث آرتھوپیڈک آپریشن کا سامان مہنگا ہونے سے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ نئے پیکیج کی نظرثانی کے بعد دوبارہ معاہدہ طے کیا جائے گا، جس کے بعد جلد آپریشن بحال کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں