جیل بھرو تحریک قوم کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرم ٹولےکیخلاف ہے عمران خان

ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اورجعلی ایف آئی آرز کا سامنا ہے، عمران خان

مجرموں کے ٹولے نے عوام کو مہنگائی اوربیروزگاری تلے کچل دیا ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔ ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج اکے خلاف ہے جنہیں حملوں کا سامنا ہے۔یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے۔




عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کرقوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے، متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔

 
Load Next Story