
سوشل میڈیا پر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو پاکستان بُلانے پر پابندی لگائی جائے جو اسی سرزمین پر کھڑے ہوکر اس کیخلاف زہر اُگلتے ہیں۔
بھارتی شاعرجاوید اخترنے گزشتہ دنوں لاہورمیں معقد ہونیوالے فیض فیسٹول میں ایک سیشن کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تونہیں آئے تھے اورنہ ہی مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں،ایک ہندوستانی کے دل میں شکایات ہوتوآپ کوبرانہیں ماننا چاہیے'۔
جاوید اختر کے پاکستان مخالف اس بیان کو لے کر جہاں بھارتی میڈیا اور اداکار اُن کی خوب تعریف کر رہے ہیں وہیں پاکستان میں ان کے اس بیان پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔
Inko gujrat main musalmanoon kai qatil ka tu pata hai lakin yeh khamosh Hain..or ab Yeh sahab Pakistan main 26/11 kai mulzimoon ko dhoond rahay Hain ..#faizmela isko visa kis nai dia? @OfficialDGISPR @Shahidmasooddr @MirMAKOfficial pic.twitter.com/ekmSblS5wY
- Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 21, 2023
اداکار شان شاہد نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے ٹویٹ لکھا کہ 'ان کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا تومعلوم ہے مگراس پرخاموش ہیں مگر یہاں (پاکستان) ممبئی حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں،اس کو ویزاکس نے دیا؟۔
اداکار فیصل قریشی نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جاوید اختر کو مخاطب کر کے کہا کہ 'آپ نے ہمارے ملک میں بیٹھ کر اتنی بڑی بات اس لئے آسانی سے کہہ دی کیونکہ یہاں بولنے کی آزادی ہے، اب بھارت پہنچ کر ایک مرتبہ کشمیر اور گجرات سمیت بھارتی مسلمانوں کے حق میں بات کر کے بھی اس بہادری کا مظاہرہ دکھائیں'۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'لعنت ان سب پر جو سامنے بیٹھے تالیاں مار رہے تھے کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا شاعر ایسی ہی بات انڈیا میں بیٹھ کر کرتا تو وہ ار ایس ایس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہوتا '۔
لعنت ان سب پے جو سامنے بیٹھے تالیاں مار رہے تھے کوئی پاکستانی اداکار یا سنگر یا شاعر ایسی ہی بات انڈیا میں بیٹھ کر کرتا تو وہ ار ایس ایس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہوتا - Muhammad Farrukh (@FarrukhShaker) February 21, 2023
بعض سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید اخترجیسے لوگوں کو چونکہ انڈیا میں ہی رہنا ہے توانہیں اپنی اوراپنے بچوں کی جان پیاری ہے۔ اس لئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر اور انکے بیان کو سراہنے والی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی ختم کریں اور گجرات فسادات پر اپنے وزیرِاعظم سے جواب مانگیں پھر ہم پر الزام لگائیں ان کے فوجی تو خود آئے دن تنگ آکر خودکشی کر رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں کھلے گھوم رہے ہیں، جاوید اختر کا متنازع بیان
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ٹویٹس میں ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگراعلی حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے بھارتی اداکاروں، ادیبوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اورجاوید اخترکو مدعو کرنے والوں سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا جاوید اختر کے اس بیان کو خوب اُچھال رہا ہے جبکہ اداکارہ کنگنا رناونت نے بھی جاوید اختر کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اور کہا کہ جاوید اختر نے پاکستان کو گھر میں گُھس کر مارا ہے۔
A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔