جاوید اختر کے بیان پر پاکستانی اداکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
سوشل میڈیا پر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو پاکستان بُلانے پر پابندی لگائی جائے جو اسی سرزمین پر کھڑے ہوکر اس کیخلاف زہر اُگلتے ہیں۔
بھارتی شاعرجاوید اخترنے گزشتہ دنوں لاہورمیں معقد ہونیوالے فیض فیسٹول میں ایک سیشن کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تونہیں آئے تھے اورنہ ہی مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں،ایک ہندوستانی کے دل میں شکایات ہوتوآپ کوبرانہیں ماننا چاہیے'۔
جاوید اختر کے پاکستان مخالف اس بیان کو لے کر جہاں بھارتی میڈیا اور اداکار اُن کی خوب تعریف کر رہے ہیں وہیں پاکستان میں ان کے اس بیان پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جاوید اختر کو مخاطب کر کے کہا کہ 'آپ نے ہمارے ملک میں بیٹھ کر اتنی بڑی بات اس لئے آسانی سے کہہ دی کیونکہ یہاں بولنے کی آزادی ہے، اب بھارت پہنچ کر ایک مرتبہ کشمیر اور گجرات سمیت بھارتی مسلمانوں کے حق میں بات کر کے بھی اس بہادری کا مظاہرہ دکھائیں'۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'لعنت ان سب پر جو سامنے بیٹھے تالیاں مار رہے تھے کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا شاعر ایسی ہی بات انڈیا میں بیٹھ کر کرتا تو وہ ار ایس ایس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہوتا '۔
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر اور انکے بیان کو سراہنے والی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کی نسل کشی ختم کریں اور گجرات فسادات پر اپنے وزیرِاعظم سے جواب مانگیں پھر ہم پر الزام لگائیں ان کے فوجی تو خود آئے دن تنگ آکر خودکشی کر رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں کھلے گھوم رہے ہیں، جاوید اختر کا متنازع بیان
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا جاوید اختر کے اس بیان کو خوب اُچھال رہا ہے جبکہ اداکارہ کنگنا رناونت نے بھی جاوید اختر کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اور کہا کہ جاوید اختر نے پاکستان کو گھر میں گُھس کر مارا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)