گاؤں سے آئے لوگ ہیں اللہ نے عزت دی ہے اسکا سوال ہوگا شاداب کا انٹرویو وائرل

فیملی اور میں کوشش کرتے ہیں کہ پہلے جیسی سادہ زندگی گزاریں، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ


ویب ڈیسک February 22, 2023
فیملی اور میں کوشش کرتے ہیں کہ پہلے جیسی سادہ زندگی گزاریں، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے سلیم خالق کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سب کچھ دیکر آزماتا ہے، اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ سادہ زندگی گزاروں، اللہ نے عزت دی ہے اسکا سوال بھی ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، اس لیے سادہ زندگی کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں! گھر جاکر وہی زمین پر سوتا ہوں اس پر مجھے سکون ملتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے شاہین کو کس غلطی کو درست کرنے کا مشورہ دیا؟ تصاویر وائرل

شاداب خان نے کہا کہ مجھ میں اداکاری یا دکھاوا نہیں، ہر انسان برابر ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں کچھ دیکھ کر عطا کیا ہے یو غرور تکبر کیسے ہوگا؟۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں