بھارت دُلہا اور دلہن کی ولیمے کے روز خون میں لت پت لاشیں برآمد

نوبیاہتا جوڑے کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی اور آج ولیمہ ہونا تھا


ویب ڈیسک February 22, 2023
نوبیاہتا مسلم جوڑا ولیمے والے روز مردہ حالت میں پایا گیا، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں شادی کے اگلے روز نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق 22 سالہ کہکشاں بانو اور24 سالہ اسلم کی شادی دو روز قبل بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ رخصتی کے بعد اہل خانہ نوبیاہتا جوڑے کو ان کے نئے گھر چھوڑ گئے تھے۔

تیسرے روز ولیمہ تھا اور اسی کی تیاری کے سلسلے میں اہل خانہ پہنچے تو بار بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا جس پر کھڑکی توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تھے تو نوبیاہتا جوڑا خون میں لت پت پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے جسم پر چھریوں کے وار ہیں جب کہ دلہا کا گلا کٹا ہوا ہے۔ کمرے کی حالت سے لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ آلہ قتل بھی مل گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کمرے کے اندر کسی تیسرے شخص کے داخل ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔ تمام دروازے ار کھڑکیاں اندر سے بند تھے اور کوئی اور بھی راستہ اندر آنے کے لیے نہیں تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں بالکل اندازہ نہیں کہ دونوں کے درمیان ایسا کیا اور کیوں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں