جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے وزیراطلاعات
چئیرمین نیب آفتاب اقبال نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا، مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو عمران خان ایک نئے تماشے کا اعلان کردیتے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کا آغاز ضمانت قبل از گرفتاری سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے۔ گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نا اہلوں اور نالائقوں نے ملک پر4 سال حکمرانی کی۔ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان توشہ خانے کے چور ہیں وہ ہائی کورٹ، ایف آئی اے ، سپریم کورٹ سمیت کہیں پیش نہیں ہوتے۔
وزیراطلاعت کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا ہے۔ فرح خان اس گھریلو خاتون کی فرنٹ ویمن ہے۔ گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں اور القادر ٹرسٹ کی زمین فروخت کرتی رہی۔ اگر یہ سب کچھ نہیں کیا تو پیش ہوں اور بتائیں گھریلو خاتون ہوں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھ کر ریاستی طاقت کا استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں۔ اس ٹولے نے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ سرکاری خزانے کو استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ تمام ریاستی طاقت ہونے کے باوجود یہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات پر استعفی دیا۔ اگر ذاتی وجوہات نہیں تھیں تو وہ استعفی میں اسکا ذکر کرتے۔