لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد لیہ میں حساس عمارت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، حکام سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 22, 2023
فوٹو:فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لیہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردی کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی جوکہ لیہ میں حساس عمارت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔

دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں