کفایت شعاری مہم وفاقی وزراء کا الاؤنسز اور مراعات چھوڑنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک February 22, 2023
فوٹو فائل

سرکاری کفایت شعاری مہم میں تمام وفاقی وزراء نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں کے علاوہ الاؤنسز اور مراعات چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے فیصلے کے تحت کابینہ اراکین اور سرکاری افسران سفر کے لیے برنس کلاس استعمال نہیں کریں گے جبکہ سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام بھی نہیں کریں گے۔

سرکاری تقریبات میں ڈنر اور لنچ میں سنگل ڈش ہوگی، وفاقی وزراء یوٹیلیٹی بلز اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وقت ہم سے پکار پکار کر کفایت شعاری، سادگی اور قربانی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مخیر حضرات ملکی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مشکل وقت میں قوم امتحان سے گزر رہی ہے۔ وزیر، مشیر اور بیوروکریٹ سمیت سب کو کفایت شعاری مہم اپنانی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنا فرض ادا کرنے کیلئے پوری کوشش کی ہے، ملک کی بہتری کے لیے ہمیں عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہمیں آج بطور قوم وہ مظاہرہ کرنا ہے جس کا وقت ہم سے تقاضا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مخلوط حکومت آسان بات نہیں ہے لیکن اتحادی حکومت ملک کو اپنی سمت میں دوبارہ لانے کی کوشش کر رہی ہے اور ماضی میں جھانکنے کے بجائے ہمیں آج آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |