سال 2002 میں مجھے کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستان کیلئے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں


ویب ڈیسک February 22, 2023
راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستان کیلئے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2002 میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بتایا کہ بورڈ میں عدم استحکام اور ملک کی بدانتظامی کی وجہ سے کپتانی سے انکار کردیا تھا، انکا کہنا تھا کہ 2002 میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم فٹنس اور بار بار کپتانوں کی تبدیلی کی وجہ سے ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کی پیشکش کے وقت میں پاکستان کیلئے 5 میچوں میں سے 3 کھیلنے کے لائق تھا کیونکہ وہ میرے کیرئیر کے آخری لمحات تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2022؛ ''گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل مکمل کرتا''، شعیب اختر

1997 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے وسیم اکرم کی قیادت کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر انجریز اور تنازعات کے باعث پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں