بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ وہیں رک جائیں، کپتان


ویب ڈیسک February 22, 2023
ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ وہیں رک جائیں، کپتان (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے سلیم خالق کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کپتانی فرائض نبھانے والے بابراعظم نے کہا کہ پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیاں ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ شاید بابراعظم بھی جلد نکاح کرلیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، والدین کی دعائیں بھی ہیں، ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے پی ایس ایل میں اولین سنچری کا عزم کر لیا

بابراعظم نے بتایا کہ مزید کئی بڑے اہداف نظر میں رکھے ہوئے ہیں، جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ عمل کبھی نہیں رکتا۔ رواں سال اللہ تعالیٰ نے کرم کیا تو آگے مزید بہتر کارکردگی دکھنا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں