بارشوں نے جاتی سمیت ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فصلیں تباہ، گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع۔

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، فصلیں تباہ، گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع, فوٹو: فائل

مسلسل 9 روز کی بارشوں نے جاتی شہر سمیت ساحلی پٹی میں تباہی مچا دی۔

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور فصلیں تباہ ہو گئیں، کئی علاقے تا حال 3 سے 4فٹ پانیمیں ڈوبے ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔


قبریں مسمار ہوگئیں، واٹر سپلائی کی لائنوں میں بارش اور سیوریجکا پانی شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جاتی شہر سمیت ساحلی پٹی میں مسلسل 9 روز تک بارشوں نے تباہی مچا دی، اکثر علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہے جس کے باعث مچھروں کی بہتات ہے۔

دوسری جانب کئی روز سے صفائی نہ ہونے کے باعث گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ علاقہ مکین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔ شہری اتحاد کے رہنما یار محمد پنہور نے صحافیوں کو بتایا کہ مچھروں میں اضافے اور واٹر سپلائی کی لائن میں برسات اور گٹروں کا پانی شامل ہونے کے باعث ملیریا، ڈائریا سمیت کئی امراض پھینے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کا بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔
Load Next Story