پہلے آواز پھرارتعاش اور پھر بجلی دے کر جگانے والی کلائی گھڑی
شاک کلاک روایتی انداز کی بجائے بجلی کا ہلکا جھٹکا دے کر گہری نیند سے بیدار ہونے میں مدد کرتی ہے
بعض افراد کو صبح بیدار ہونے میں بہت مشکل پیش آتی ہے اور اب ان کے لیے ایک کلائی والی گھڑی (رسٹ واچ) حاضر ہے جو پہلے تھرتھراتی ہے، پھر الارم بجاتی ہے اور اگر سونے والا نہ اٹھے تو ہلکی برقی رو سے اسے جگاتی ہے۔
اس گھڑی کو شاک کلاک کا نام دیا گیا ہے جس کے اولین ماڈل بہت سی مشہور شخصیات کے زیرِ استعمال ہیں۔ ایک چارج میں سات روز تک چلنے والی گھڑی میں دماغی مشقت کے لیے معمے اور گیمز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مکمل طور پر واٹر پروف بھی ہے۔
اب تک اس کے دولاکھ سے زائد ماڈل فروخت ہوچکے ہیں جن میں مشہور اداکار، تاجر اور ٹیکنالوجی ماہرین بھی شامل ہیں۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہلکی برقی رو سے آپ چند دنوں میں خود ہی بیدار ہونے کے عادی بن جائیں گے اور یوں اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب بھی رہیں گے۔
اگرچہ یہ گھڑی برقِ سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) کا ہلکا سا احساس دیتی ہے لیکن اس کا الارم اس وقت تک بند نہیں ہوتا جب تک آپ بستر سے باہر آکر اچھل کود نہیں کرتے جو اس کے سینسر نوٹ کرکے الارم بند کردیتے ہیں۔ الارم کی آواز اور برقی شدت کو ایک ایپ سے کنٹرول کرکے کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔
پھر اس گھڑٰی کو استعمال کرکے آپ اپنی تفصیلات دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی مثال سے سیکھتے اور تحریک لیتے ہیں۔