پاکستان کے مختلف علاقوں میں 68 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


ویب ڈیسک February 23, 2023
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی، امریکی جیالوجیکل سروے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، شام زلزلے میں اموات 44 ہزاراور نقصان 84 ارب ڈالر سے زائد؛ 70 لاکھ بچے متاثر

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان اور پڑوسی ممالک میں بھی بڑے زلزلے کے امکانات موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری 2023 کو آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی بھی صحیح ثابت ہوئی جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں