کامیڈی سے بھرپور فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

اکشے ایک مرتبہ پھر راجو، سنیل شیٹی شیام اور پریش راول بابو بھائیا کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے


ویب ڈیسک February 23, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی رولر کوسٹر ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

مداحوں کو سن 2000 میں ریلیز ہونے والی ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کا بےصبری سے انتظار تھا جو جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کامیڈی کنگ اکشے کمار پریش راول اور سنیل شیٹی کی ہیراپھیری 3 جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں اکشے ایک مرتبہ پھر راجو، سنیل شیٹی شیام اور پریش راول بابو بھائیا کے مشہور کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ بھارتی صحافی ہمیش منکڈ نے فلم کے سیٹ سے ہیرا پھیری اسٹارز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھول بھولیاں کی طرح ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کی جگہ کارتک آریان لے لیں گے تاہم اب فلم کے سیٹ سے اکشے کمار اور دیگر کی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کی جانب سے ہیرا پھیری 3 کی خبر سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس فلم کو پروڈیوسر فیروز نادیاد والا پروڈیوس کر رہے ہیں تاہم فلم کے ہدایتکار کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔




یاد رہے کہ ہیری پھیری فرنچائز کی پہلی فلم 31 مارچ 2000 کو ریلیز کی گئی تھی جس کے ہدایتکار پریا درشن نے کی تھی جبکہ 'پھر ہیرا پھیری' 2006 میں ریلیز کی گئی تھی پریا درشن کی ان دونوں فلموں کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں