انتخابات کیلیے صدارتی حکم الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آج ہونیوالا اجلاس ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ، صدارتی حکم پر اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک February 23, 2023
(فوٹو فائل)

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ازخودنوٹس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کے انتخابات سے متعلق احکامات پر اب خود فیصلہ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: کہیں نہیں لکھا انتخابات کی تاریخ کمیشن دے گا، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

الیکشن کمیشن صدارتی احکامات پر اپنا مؤقف سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی ماہرین کی تحریری رائے ملنے پر آج صدارتی حکم نامے پر فیصلہ کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں