نجی ادارے اردوکی ترقی کیلیے کام کریں حکومت ساتھ دیگی صدر ممنون حسین
نوجوان ادب پرمعیاری کام کررہے ہیں، انھیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، صدر ممنون حسین
صدرپاکستان ممنون حسین نے کہاہے کہ نجی ادارے اردو کی ترقی کے لیے کام کریں تو حکومت ان کابھرپور ساتھ دے گی۔
پاکستان میں نوجوان ادب پرمعیاری کام کررہے ہیں۔ ہمیں مل کران کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی کیونکہ پھولوں کی دیکھ بھال نہ کی جائے تووہ مرجھاجاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نمائندہ ایکسپریس سے ملاقات کے موقع پرخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ ملک میں خاصا بگاڑپیدا ہو چکا ہے۔ ہم نے حالات میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے اوراس بات کاعزم کیے ہوئے ہیں کہ پاکستان کامستقبل روشن کرینگے۔
انھوں نے مختلف شعراکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہجرت کے بعدسے اب تک کئی پاکستانی شعرا نے اپنی شاعری میں معاشرے کے دکھ بیان کیے ہیں۔ صدر پاکستان کامزید کہناتھا کہ اردوزبان کبھی زوال پذیرنہیں ہوسکتی۔ جس جنونی انداز سے ہمارے قلم کارکام کررہے ہیں، اسے دیکھ کربخوبی اندازہ لگایاجا سکتاہے کہ یہ زبان مزیدترقی کرے گی۔