صدر عارف علوی نے منی بجٹ 2023 کی منظوری دے دی

منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک February 23, 2023
منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ 2023 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل منظور

پیر کے روز قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2023 منظور کرلیا گیا تھا۔ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 68 ارکان موجود تھے جبکہ اجلاس کے کورم کے لیے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس؛ حکومت کا منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے لانے کا فیصلہ

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما پر 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے لیے منی بجٹ منظور کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں