ایف بی آر نے پی آئی اے کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے

قومی ایئرلائن نے فوری پچاس کروڑ روپے ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جس پر ایف بی آر نے اکاؤنٹس بحال کیے

فوٹو: فائل

پی آئی اے کے عدم ادائیگی پر منجمد کیے گئے اکاونٹس 50 کروڑروپے کے ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کردیے گئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کے معاملے پرپی آئی اے انتظامیہ اورایف بی آرپھرایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے واجب الادا واجبات کے تناظرمیں ان کے بینک اکاونٹ سے 50کروڑروپے کی ٹیکس ریکوری کی گئی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ قومی ائرلائن پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2ارب 86کروڑروپے واجب الادا تھے،اسی معاملے پرایف بی آرحکام نے پی آئی اے کے تمام اکاونٹس گذشتہ روز منجمد کردیے تھے تاہم پی آئی اے کی جانب سے مداخلت اور فوری طورپر50کروڑروپے ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی پربینک اکاونٹس بحال کردیے گئے۔
Load Next Story