پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے 20 قومی حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

20 حلقوں سے پی پی کے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں


February 23, 2023
(فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے لیے 20 قومی حلقوں سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 97 بھکرسے امجد کہاوڑ، این اے67 جہلم سے تسنیم ناصر گجر، ،این اے126 لاہور سے اورنگزیب برکی، این اے 130 لاہور سے احمد جواد فاروق رانا، شمیم صفدر، شکیل پاشا، این اے 53 اسلام آباد سے سید سبط الحیدر بخاری، این اے 54 اسلام آباد سے راجہ عمران اشرف، این اے 52 اسلام آباد سے واصف کیانی، چودھری اسد پرویز نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

اسی طرح این اے 57 راولپنڈی سے آصف شفیق ستی، شوکت عباسی، عبدالجبار ستی، این اے 59 راولپنڈی سے چودھری ظہر سلطان، این اے 60 راولپنڈی سے راجہ عامر کریم، راجہ عدنان ایڈووکیٹ، این اے 62 راولپنڈی سے سمیرا گل، حمزہ بزمی، این اے 63 راولپنڈی سے سید عشرت زیدی، قمر شاہ نے کاغذات واپس لیے۔

این اے 96 میانوالی سے رانا عبدالعزیز، این اے 107 فیصل آباد سے حاجی یونس، میاں اشفاق، سردار ملک، رانا مشتاق، این اے 109 فیصل آباد سے نجف وڑائچ، این اے 61 راولپنڈی سے شبیر عباس عابد، این اے 70 گجرات سے ملک شفیق، این اے 93 خوشاب سے ملک علی سانول، این اے 87 حافظ آباد سے چودھری یاسین سندھو، اور این اے 135 لاہور سے امجد جٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں