وزیراعظم نے سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنادی

کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کی نمائندگی ہوگی، ہر ماہ دو اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک February 23, 2023
فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ حکومت پاکستان

 

وزیراعظم نے سادگی اور بچت پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کی نمائندگی ہوگی۔

حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی کے حوالے سے جو تاریخ ساز فیصلے لئے گئے اسکے دوررس نتائج برآمد ہونگے، ان فیصلوں پر عمل درآمد سے قومی خزانے کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان فیصلوں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے تاہم موثر نتائج کا انحصار اقدامات کی بھرپور عمل داری پر ہے، انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ فیصلوں کے نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی اور انکا سختی سے نفاذ ہوگا۔

وزیراعظم نے سادگی اور بچت کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم بنانے کی ہدایت کی جس میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہوگی۔

اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں موجود ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہان زیب خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری خزانہ شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس کمیٹی کا اجلاس ایک مہینے میں کم از کم دو بار منعقد کیا جائے، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر، طارق بشیر چیمہ، مشیر قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، معاون خصوصی جہان زیب خان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |