پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا خفیہ ایجنڈا نہیں سعودی سفیر

پی پی حکومت کو اس سے بڑی رقم دی تھی، ماضی میں کیوں تنقید نہیں کی گئی،عبدالعزیز الغدیر


INP April 12, 2014
سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت چھوڑدیں، پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انٹرویو۔فوٹو:فائل

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الغدیر نے کہاہے کہ وہ کوئی خفیہ ایجنڈا رکھتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امدا دکسی خفیہ ایجنڈے کے تحت دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے گزشتہ دورِحکومت میں اس سے بڑی رقم فراہم کی تھی، ماضی میں سعودی امداد پر کیوں تنقید نہیں کی گئی، معاملے کو سیاسی بنا دیا گیا، پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت کے بجائے تعاون سے کام کریں، پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام حکومتوں کے ساتھ ملک کر کام کریں گے۔ وہ جمعے کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ عبدالعزیز الغدیرنے پاکستان میں اپنے 5 سال سے زائد قیام کو نہایت اہم قرار دیا۔

انھوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے تحفے کے بارے میں مختصراً کہا کہ اس امداد کو سیاسی بنادیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میںنے اپنی مدت سفارت کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کام کیا، تقریباً 9 برس تک پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے عہدے پر کام کرنے والے علی سعید اسیری اس عہدے پر اگلی مدت کے لیے اسلام آباد واپس آرہے ہیں۔ علی سعید اسیری موجودہ سفیر عبدالعزیز الغدیر کی جگہ لیں گے جن کی مدت آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں