پی ٹی آئی نے گرفتار رہنماؤں کی منتقلی پر جیلوں کے باہر احتجاج کی کال دے دی

لاہور سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو صوبے کے دور دراز جیلوں میں منتقل کردیا گیا

فوٹو انٹرنیٹ

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے لاہور سے گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان کو دور دراز جیلوں میں منتقل کردیا، جہاں اب ہم صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

لاہور میں ایک روز قبل جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو صوبے کے دور دراز جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے گرفتار رہنماؤں کو 24 رہنما اور کارکنان کو لیہ جیل منتقل کیا گیا جبکہ چوبیس کو بھکر، پچیس کو راجن پور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جیل بھرو تحریک: گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان


پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اٹک، اعظم سواتی کو رحیم یار خان، مراد راس کو ڈی جی خان، ولید اقبال کو لیہ، عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جبکہ اسد عمر کو راجن پور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہلخانہ رہائی کیلیے عدالت پہنچ گئے

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہل خانہ نے گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
Load Next Story