وزیراعظم نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
عسکری حکام اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے امن و امان کی صورتحال پر غور کیلئے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو) طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے جس میں عسکری حکام اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور صوبائی اپیکس کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔