حکومت کا ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

نوجوانوں کو کوئی کلاشنکوف نہیں دے رہے بلکہ ہم انہیں بہتر مستقبل اور روزگار کیلیے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 23, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔

نوجوانوں کو قرض (یوتھ لون) اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایک لاکھ نوجوانوں میں میرٹ کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔

وزیراعظم نے میرٹ کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں منتخب کر کے انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں کو کوئی کلاشنکوف نہیں دے رہا بلکہ ہم انہیں بہتر مستقبل اور روزگار کیلیے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے جو لیپ ٹاپ دیے وہ نوجوانوں کیلیے روزگار کا باعث بنے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں