اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ پشاور سے کراچی اسمگل ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا
ملزمان مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر اسلحہ لائے تھے جسے کراچی میں دہشت گردی کیلیے استعمال ہونا تھا، دو اسمگلر گرفتار
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بس اڈے پر چھاپہ مار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلحے کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان بس کے ذریعے پشاور سے کراچی اسلحہ لائے جسے شہر میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، حساس ادارے اورپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کربس کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔
حساس ادارے اور پولیس نے اورنگی ٹاون بس اڈے پر ناکہ لگادیا ملزمان جیسے ہی بس سے اتر کر رکشے میں بٹھنے لگے انھیں گرفتار کرکے مٹھائی کے ڈبوں اسلحے کی کھیپ پکڑ کر رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ذرائع نے بتایا میٹھائی کے ڈبوں سے 30 نائن ایم ایم پستون، گولیاں اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں بڑے ہتھیاروں کے ملزمان نے ان کے پرزے الگ کئے ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ملزمان ہتھیار دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا تھا کچھ ہتھیار کراچی میں فروخت کرنا بھی تھا، دہشت گردوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔