شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات
دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، سیاسی صورتحال پر غور
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔