طلال چوہدری کو مڈل کلاس ہونے کیوجہ سے سزا دی گئی شہباز گل

پاکستان میں سزائیں صرف متوسط یا عام طبقے کو ملتی ہیں جبکہ اشرافیہ کو چھوٹ ہوتی ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 23, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزائیں صرف متوسط طبقے کے لوگوں کو ملتی ہیں، طلال چوہدری کو بھی اس لیے سزا ملی کیونکہ وہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے تھے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سزائیں اشرافیہ کو نہیں صرف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ملتی ہیں، سپریم کورٹ اور عوام کو یہ بات سمجھنی ہوگی اگر یہی روایت بنانی ہے تو عام آدمی کو بھی معافی ملنی چاہیے، اگر ہمیں حقوق نہ ملے تو عدالتوں میں جائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں معزز ججز کو برا بھلا کہا اور ان پر الزامات لگائے، ججز کی تصاویر لہرائیں مگر انہیں اشرافیہ ہونے کی وجہ سے سزا نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فاشزم کی درندگی اور یہ اخلاقی،آئینی،معاشرتی طور پر غلط ہے۔ عمران خان کو بھی صرف اسلیے نشانہ بنایا جارہا ہے کہ وہ عوامی نمائندے ہیں اور اُن کا تعلق اشرافیہ سے نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ہماری سینیئر قیادت نے آگے بڑھ کر گرفتاری دی ہے مگر حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے جو قابل مذمت ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں