’’راستے سے ہٹو‘‘ بابراعظم نے حسن علی کو بیٹ دکھا دیا

دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


Sports Desk February 24, 2023
دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقابلے کو یکطرفہ بناتے ہوئے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

میچ کی پہلی اننگز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم رن مکمل کررہے تھے تو یونائیٹڈ کے پیسر حسن علی سامنے آگئے، جس پر بابر نے انہیں بیٹ دکھا کر راستے سے ہٹنے کا اشارہ کیا جس پر پیسر فوراً دور ہوگئے۔

میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔