فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز کیوں لیک کئے وجہ سامنے آگئی

فیروز خان نے الزامات لگانے والے فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس سے نجی معلومات لیک ہوئی تھیں


ویب ڈیسک February 24, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز کیوں لیک کئے یاسر حسین نے انکشاف کر دیا۔

حال ہی میں اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ تنازع کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

فیروز خان نے یاسر حسین اور دیگر فنکاروں کے نمبرز اور نجی معلومات کیوں لیک کی اس سوال پر یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے فیروز کے ساتھ مزید کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اس لئے فیروز نے بدلہ لیتے ہوئے میرا نمبر اور نجی معلومات لیک کیں۔

یاسر حسین نے مزید بتایا کہ انہیں تاحال ان کے فون پر کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزامات لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تاہم اس کی وجہ تمام فنکاروں کی نجی معلومات لیک ہو گئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔