نئی مردم شُماری پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کیلیے درخواست دائر

موجودہ مردم شُماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے، درخواستگزار


ویب ڈیسک February 24, 2023
—(فوٹو فائل)

نئی مردم شُماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری البرٹ ڈیوڈ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2017ء کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شُماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی مردم شُماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں جبکہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شُماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں