امریکا میں نوجوان ’ذومبی ڈرگ‘ کا شکار ہونے لگے

ذومبی ڈرگ میں جانوروں کو بیہوش کرنے والی دوا کے اجزا پائے گئے ہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک February 24, 2023
ذومبی ڈرگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوچکا ہے، رپورٹس:فوٹو:انٹرنیٹ

امریکا میں نوجوان نشہ آور دوا جسے 'ذومبی ڈرگ' بھی کہا جاتا ہے کا شکار ہونے لگے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوانوں کی بڑی تعداد' زائیلزن' نامی ڈرگ کونشے کے لیے استعمال کررہی ہے۔سوشل میڈیا پر 'ذومبی ڈرگ' کا نشہ کرنے والے نوجوانوں کو عجیب وغریب حرکتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذومبی ڈرگ کو امریکی نوجوان آن لائن آرڈر کرکے بھی منگوا رہے ہیں جو انجکشن اور پاؤڈر کی شکل میں دستیاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق ' ذومبی ڈرگ' میں جانوروں کو بے ہوش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں۔ 'ذومبی ڈرگ' کے نشے سے اب تک ایک نوجوان کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آچکی ہے۔








View this post on Instagram




A post shared by India Today (@indiatoday)


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں