کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام چوری شدہ اسلحہ برآمد
پولیس کو میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا، ذرائع
شہر قائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا۔
گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہھتیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس کو بورے سے میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ہے۔