کے پی حکومت کا دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سی ٹی ڈی میں ٹیررازم فنانس سیل قائم، بھتہ خوری، دہشت گردوں کو مالی مدد اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گا
خیبر پختون خوا حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے وسائل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی کے پی نے سی ٹی ڈی کے ریجن کی تعداد 14 کردی اور افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا۔ سی پی او سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیررازم فنانس سیل قائم کردیا گیا۔
سی پی او حکام کے مطابق ٹیررازم فنانسنگ سیل صوبے میں بھتہ خوری، دہشت گردوں کو جاری روپے کی سپلائی لائن اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گا، اسپیشل سیل بھتہ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں افراد اور نیٹ ورک میں کام کرنے والوں کی فہرست پر بھی کام کرے گا۔