نجی اسکول میں فن گالا کے دوران طالب علم زخمی ہوگیا

ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی انکواٸری کمیٹی قاٸم کردی


عائشہ خان February 24, 2023
(فوٹو : فائل)

نجی اسکول میں فن گالا کے دوران حادثاتی طور پر طالب علم شدید زخمی ہوگیا، ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی انکواٸری کمیٹی قاٸم کردی۔

ایکسپریس کے مطابق ماڈل کالونی ناظم آباد میں واقع اسمارٹ اسکول میں فن گالا تقریب میں حادثاتی طور پر طالب علم حذیفہ کانچ کی بوتل کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حذیفہ کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے 4 رکنی انکواٸری کمیٹی قاٸم کردی۔ ایڈیشنل ڈاٸریکٹر رفیعہ ملاح کا کہنا تھا کہ اسکول سے وضاحت طلب کرلی گٸی ہے، اسکول میں واقعہ پیش آیا ہے انتظامیہ اور طلبا و طالبات سے انکوائری کی جائے گی، اسکول انتظامیہ ملوث ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں