اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔


عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تین مارچ بروز جمعہ کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Load Next Story