وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی یہ ملاقات اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی


ویب ڈیسک February 24, 2023
یہ ملاقات اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی جس میں سیکیورٹی امور پر بات کی گئی (فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اس وقت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت موجود ہے۔ اس اجلاس سے قبل یہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بارے میں بات کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں