اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فضل حق فاروقی نے 3،3 جبکہ کپتان شاداب اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں
اسلام آباد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 221 رنز کے تعاقب میں 157 رنز بنا کر 19.1 اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حفیظ 48 اور کپتان سرفراز احمد 41، افتخار احمد 39 اور ول شمیڈ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فضل حق فاروقی نے 3،3 جبکہ کپتان شاداب خان اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 97 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ آصف علی 42، کولن منرو 38 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے 41 اور محمد حسنین نے 52 رنز دے کر 2، 2 وکٹیں جبکہ نسیم شاہ نے 32 رنز اور ایمل خان نے 55 رنز دے کر 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔