پی پی تعلقہ سجاول کے اجلاس میں ہلڑ بازی رہنما گتھم گتھا

کرپشن، نوکریاں بیچنے اور اقربا پروری کے الزامات، پارٹی دو دھڑوں میں بٹ گئی۔


Nama Nigar September 16, 2012
کرپشن، نوکریاں بیچنے اور اقربا پروری کے الزامات، پارٹی دو دھڑوں میں بٹ گئی, فوٹو: فائل

KARACHI: تعلقہ سجاول میں پیپلز پارٹی کا اجلاس کرپشن، نوکریاں فروخت کرنے اور قرباپروری جیسے الزامات کے باعث ہلڑ بازی کی نذر ہوگیا۔

پارٹی رہنما گتھم گتھا ہوگئے۔ تنظیم کے ایک دھڑے نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ پی پی ضلع ٹھٹھہ کے سابق جنرل سیکریٹری و سندھ کونسل کے رکن پیر غلام رحمانی کے بھائی پیر زین العابدین کو تعلقہ سجاول میں صدر مقرر کرنے کے معاملے پر تعلقہ رہنمائوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے بلوائے گئے اجلاس میں الزامات کی بوچھار کردی گئی۔ پی پی تعلقہ سجاول کا اجلاس ضلعی صدر ارباب وزیر میمن، سابق ایم پی اے شفیق شاہ بخاری، پیر غلام رحمانی کی موجودگی میں شروع ہوا۔

سجاول سٹی کے صدر رفیق عمرانی نے کہاکہ پیر غلام رحمانی کے بڑے بھائی سجاول تعلقہ کونسل کے سابق ٹی ایم او نے کونسل کی رقم سے کروڑوں روپے ہڑپ کیے جبکہ پی پی رہنمائوں نے ملازمتیں کارکنوں کو دینے کے بجائے فروخت کردی ہیں۔ اس دوران سٹی صدر کو تقریر کرنے سے زبردستی روکنے پر پارٹی کے دونوں دھڑے گتھم گتھا ہوگئے، بعدازاں تعلقہ سجاول کے جنرل سیکریٹری امان اللہ شیخ، غلام مصطفی گریانی، اکبر شاہ و دیگر اجلاس سے بائیکاٹ کرگئے۔حاجی محمد حسن، عبدالغنی راہموں و دیگر نے سابق ٹی ایم او پر الزاما ت پر افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں