دو پاکستانی فلمیں کینز ورلڈ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب ہوگئیں

پاکستانی فلم ’نور‘ کو عمر عادل نے ہدایت دی ہے جبکہ فلم ’پہچان‘ کو محمد احسن نے ڈائریکٹ کیا ہے

فوٹو: فائل

کینز ورلڈ فلم فیسٹیول 2023 میں مقابلے کیلئے دو پاکستانی فلمیں 'پہچان' اور 'نور' منتخب ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام پر فلم فیسٹیول کے آفیشل اکاؤنٹ نے فلموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی دو فلمیں بھی شامل ہیں۔

پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جنوری 2023 کے فہرست کا اعلان کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں اور جلد ہی جیتنے والی فلموں کا اعلان کیا جائے گا۔








View this post on Instagram


A post shared by Cannes World Film Festival (@cannesworldfilmfestival)






انسٹاگرام کی پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ کچھ فلموں نے ایوارڈ جیت لیا ہے اور وہ آج کی فہرست میں شامل نہیں ہیں اور نتائج والے دن ان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پاکستانی فلم 'نور' کو عمر عادل نے ہدایت دی ہے جبکہ فلم 'پہچان' کو محمد احسن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم 'نور' کو صحت کی بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ 'پہچان' کو بہترین انسانی حقوق کی فلم کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
Load Next Story