لاہور لٹریچر فیسٹیول کا آغاز نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کی شرکت
افتتاحی سیشن میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے لٹریچر ایونٹ کو زبان وادب کے لئے مثالی قرار دیا
الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ لاہور لٹریری فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افتتاحی سیشن میں مندوبین نے اپنے خیالات میں لٹریچر ایونٹ کو زبان وادب کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔
افتتاحی سیشن اظہار خیال کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمرا دنیا بھر سے آئے اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے، الحمرا نے لاہور لٹریری فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں اور تین دنوں تک الحمرا میں زبان وادب کی محفلیں سجائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایل ایل ایف سے مکالمے کے نئے در وا ہونگے، ملکی سوفٹ امیج کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، دنیا بھر سے تشریف لائے مندوبین پاکستان کا خوبصورت چہرہ نہ صرف دیکھیں گے بلکہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں اسے لے کر جائیں گے۔
نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کے سیشن پر حاضرین کا رش دیدنی تھا جبکہ نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ ہونے والا مکالمہ بھی فیسٹیول کی رونق بن گیا۔
اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور مختلف سیشن منعقد ہوئے۔
فیسٹیول کے شرکا کا کہنا تھا کہ ادب کو جاننے اور سمجھنے کے لیے اس طرح کے فیسٹیول کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔